Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنڈ کی عدم فراہمی سے مسافر بسوں کی ”سست موت“

 لندن ..... ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقامی کونسلوں کے پاس بجٹ کی کمی کی وجہ سے مسافر بسیں آہستہ آہستہ بند کی جارہی ہیں او ریوں ان بسوں کی ”سست موت“ واقع ہوتی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے بتایا کہ اب تک 199روٹس پر چلنے والی بسوں کو ختم کردیا گیا یا انکے روٹ تبدیل کردیئے گئے۔ پچھلے 8برسوں سے ان بسوں کیلئے فنڈ کی فراہمی بھی نصف کردی گئی ہے۔ یہ بسیں کونسلوں کے تحت آتی ہیں اور وہی انکی رقم اور خرچ برداشت کرتی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 3088 بسوں کا یہ فلیٹ 2010-11ءسے کم کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ سال انگلینڈ اور ویلز کیلئے بسوں کے بجٹ میں 20.5ملین پونڈ کی کٹوتی کی گئی۔ یعنی یہ کٹوتی کا مسلسل 8واں سال تھا۔ ان برسوں میں بس بجٹ میں 45فیصد کمی کی گئی۔ بہتر ٹرانسپورٹ کی مہم کے ایک ترجمان نے کہا کہ بسوں کی ”سست موت “ کا سلسلہ جاری ہے۔ انکا کہناتھا کہ اگر بسیں سڑک پر کم آئیں تو دیہی علاقوں کے معمر افراد معاشرے سے الگ تھلگ ہوکر رہ جائیں گے جبکہ سڑکوں پر کاروں پر انحصار بڑھ جائیگا اور یوں سڑکوں پر ٹریفک کی گنجانی ہوگی۔ 
 
 
 

شیئر: