44سال بعد 2پونڈ جرمانہ منافع سمیت ادا کردیا
پینسلوانیہ..... 44سال قبل ایک شخص کو پارکنگ کا 2پونڈ کا جو ٹکٹ ملا تھا اس نے اب اسکی ادائیگی کردی ہے۔ اس نے اب منافع کے ساتھ ادائیگی کی ہے۔ پینسلوانیہ کے محکمہ پولیس کو اس نے اس نوٹ کے ساتھ 5ڈالر ادا کئے کہ یہ ٹکٹ اسے 1974ء میں جاری کیا گیا تھا اور کسی وجہ سے ادائیگی نہیں کرسکا تھا۔اس نے تفصیلات تو ظاہر نہیں کیں تاہم کہا کہ وہ ہمیشہ سے یہ جرمانہ ادا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اگرچہ یہ ٹکٹ 2پونڈ کا تھا لیکن اس نے 3پونڈ منافع کے بھی دیئے۔ اس شخص نے ایک نوپارکنگ زون میں اپنی گاڑی کھڑی کی تھی۔