غلط سوال امتحان میں دینے پر پونے 2لاکھ پونڈ کا جرمانہ
لندن ..... وزارت تعلیم نے امتحانی بورڈ پر محض اس لئے ایک لاکھ75ہزار پونڈ کا جرمانہ کردیا کہ انہوں نے طلباء پر امتحان میں ایک ناقابل حل سوال دیا تھا اور اس میں رومیو اور جولیٹ کے خاندانوں کو مکس کردیا تھا جس کے نتیجے میں طلباء حیران و پریشان ہوگئے تھے۔اس سوال کے نتیجے میں ناول کے دونوں کردار خلط ملط ہوچکے تھے اور پھر طلباء کی شکایت پر تحقیقات ہوئی جس پر امتحانی بورڈ پر مقدمہ کیا گیا۔ تقریباً14261طلباء امتحان میں بیٹھے تھے اور تقریباً5ہزار طلباء نے اس سوال کا جواب غلط دیا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ سوال ہی غلط تھا۔