Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبر مارکیٹ سے روزانہ 2600غیر ملکی باہر ہوتے ہیں

ریاض....  2600غیر ملکی یومیہ کی بنیاد پر سعودی مارکیٹ کو خیر باد کہنے لگے۔2017ءکے آغاز سے لیکر 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک 7لاکھ سے زیادہ غیر ملکی کارکن مقامی مارکیٹ سے نکل چکے ہیں۔2017سے لیکر تاحال 7.2لاکھ غیر ملکی لیبر مارکیٹ سے نکل گئے۔ 89ہزار سعودی ملازم لیبر مارکیٹ میں شامل ہوئے۔ دوسری جانب 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر سعودیوں میںبے روزگاری کی شرح 12.9فیصد تک پہنچ گئی۔ 1.07ملین سعودی روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ محکمہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر فہد التخیفی نے پریس کانفرنس میں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی 3ماہ کے دوران 234.2ہزار غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل چکے ہیں۔سعودی حضرات میں بے روزگاری کی شرح 7.6فیصد او ر خواتین میں 30.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اعدادوشمار 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے ہیں۔ لیبر مارکیٹ کے خبرنامے کے مطابق سعودی کارکنان کی تعداد 13.33ملین تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی کارکنان کی تعداد میں کمی واقع ہوئی کیونکہ اس سے پہلی سہ ماہی کے اختتام پر انکی تعداد 13.58ملین تھی۔ محکمہ جاتی ریکارڈ کے مطابق سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملازمت کے متلاشی سعودیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ 14.399سعودی ملازمت کے متلاشی پائے گئے۔
 
 

شیئر: