Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکوسٹی؛آتشبازی سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ،24 ہلاک

میکسیکو سٹی۔۔۔شمالی امریکی ملک میکسیکو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی دکان میں دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 49 زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کے قصبے تلتی پیک میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوگیا،پہلے دھماکے پر ہی مقامی افراد اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے،اسی دوران ہی وہاں موجود آتشبازی کا سامان اور بارودی مواد پھٹنا شروع ہوگیا اور درجنوں افراد یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی زد میں آگئے۔

شیئر: