Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس 12سال بعد سیمی فائنل میں،یوراگوئے آوٹ

ماسکو: فرانس نے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں یوراگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر 12 سال بعد عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔روس کے شہر نزنی نووگورڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ 1998 ءکا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس اور 2 مرتبہ کی سابق عالمی چیمپیئن یوراگوئے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔میچ سے قبل ہی یوراگوئے کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا اور گزشتہ میچ میں پرتگال کے خلاف 2گول اسکور کرنے والے ایڈنسن کوانی انجری کے سبب میچ سے باہر ہو گئے۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن فنشنگ نہ ہونے کے سبب ہاف کے ابتدائی حصے میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔بالآخر فرانس کی ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب میچ کے 40 ویں منٹ میں رافیل ویرین نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ہاف کے اختتام سے قبل مارٹن سیسیرس نے شاندار ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کاوش میں کامیاب نہ ہو سکے۔

شیئر: