اسلام آباد...شریف خاندان کیخلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتساب عدالت کے باہر احتجاج کیا۔لیگی کارکن سڑکوں پر کپڑے پھاڑ کر احتجاج کرتے رہے۔ اسلام آ باد احتساب عدالت کے باہر اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سینہ کوبی، اور مختلف طریقوں سے احتجاج کرتے رہے۔، کچھ نے احتجاج کرتے ہوئے کپڑے پھاڑ لئے۔ خواتین کارکنوں کی آنکھیں بھی اشکبار تھیں ۔ملتان میں مسلم لیگ (ن)کے کارکناننے احتجاج کے دوران ٹائر نذر آتش۔پشاور میں بھی مسلم لیگ (ن)کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی اور عدالتی فیصلہ نامنظور کے نعرے لگائے۔مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے بھی جلادیئے۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی۔