Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20برسوں میں روبوٹ اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کرینگے

لندن.... مصنوعی ذہانت کے ذریعے روبوٹ آئندہ 20برسوں میں ڈائمنشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے اور برطانیہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں یہ روبوٹ کام کرنا شروع کردیں گے۔عام آپریشنوں اور علاج کیلئے بھی سرکاری اسپتالوں میں انہی روبوٹس سے کام لیا جائیگا۔اسی ٹیکنالوجی کی بدولت مریضوں کو بہتر صحت اور لائف اسٹائل کے بارے میں بھی ہدایات دی جائیں گی۔ خاص طور پر ذیابیطس اور دل کے امراض کے مریضوں پر توجہ دی جائیگی۔ وزیر صحت جریمی ہنٹ نے روبوٹس کے منصوبے کے لئے 215ملین پونڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی کمپنیاں مریضوں کے آپریشن، علاج اور طویل المد ت نگہداشت کیلئے آگے آئیں۔

شیئر: