Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنر نوٹ 10 کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

آنر کے نئے اسمارٹ فونز سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور نئی رپورٹ کے مطابق اس فون میں کرن 970 پروسیسر اور 6000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔فون سے متعلق پہلے سامنے آنے والی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے تو اس فون میں 6.9 انچ ایمولڈ ڈسپلے ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج شامل ہوگا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے جائیں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہونگے۔ یہ بھی رپورٹ ہے کہ فون کے فرنٹ پر بھی ڈوئل سیلفی کیمرہ شامل ہوگا۔ فون کو رواں سال کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: