Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی گرفتاری،نگراں حکومت کا بڑا امتحان

لاہور... ن لیگ کی قیادت نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے کارکنوں کے ذریعے ایئر پورٹ کا گھیرو کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ شریف فیملی کی گرفتاری پنجاب کی نگران حکومت کے لئے یہ پہلا بڑا امتحان ہے۔ اگر پنجاب کی نگران حکومت ایون فیلڈ ریفرنس میں سز ا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز شریف کو بروقت گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور شہباز شریف کو سیاسی ڈرامہ کرنے کا موقع دیا گیا تو اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کی توپوں کا رخ نگران حکمرانوں کی طرف ہو جائے گا۔ نواز شریف کی گرفتاری چیئر م ین نیب کے لئے بھی اہمیت رکھتی ہے اگر نیب عدالت کے فیصلے کے بعد بھی نواز شریف اور مریم نواز کو لیگی رہنما وں کے پروٹوکول میں گرفتار کیا گیا تو نیب کی قانون پر عملداری کا بھانڈا بھی پھوٹ جائے گا۔

شیئر: