Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : زہر خورانی سے 287 متاثرین

کویت..... کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حولی علاقے کے ایک ریستورا ن سے زہر آلود خوراک استعمال کرنے پر زہر خورانی کے متاثرین کی تعداد 287 تک پہنچ گئی۔ بیشتر کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا البتہ 53 ہنوز زیر علاج ہیں۔ مبارک اسپتال میں 192 ، الامیری اسپتال میں 21 ، الفروانیہ اسپتال میں 23 ، الجہرا میں 17 ، الصباح اور العدان میں 6، 6 جبکہ دیگر اسپتالوں میں 22 مریض لائے گئے۔ 
 

شیئر: