Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزچیمپیئن شپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

لیڈز :آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 142 رنز سے ہرا دیا۔ یہ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف رنز کے اعتبار سے بڑی فتح ہے۔ ہیتھرنائٹ اور جونز نے 63، 63 رنز کی اننگز کھیل کر جبکہ لارا مارش اور نتالی سکیور نے 3، 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔کپتان ہیتھرنائٹ اور ایمی جونز 63، 63 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ آمیلیا کیر اور لی تاہوہو نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 35.3 اوورز میں 148 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

شیئر: