بالی وڈکی مشہور ترین اداکارہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیاگیا۔ مدھوبالا کی بہن مدھور بھوشن کا کہنا ہے وہ مدھوبالا کی حقیقی زندگی پر فلم بنائیں گی جس پر جلد کام شروع کیاجائےگا۔ مغل اعظم' اور کالا پانی ' جیسی سدابہار مشہور فلموں کی اداکارہ مدھوبالا کو بالی وڈ کوئین کہاجاتاہے وہ 1969 میں 36 برس کی عمر میں دارفانی کوچ کرگئی تھیں۔