Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2غیر ملکیوں کو کھاتوں کی رقم نے پھنسوا دیا

دمام ... پبلک پراسیکیوشن نے ایک سعودی کمپنی اور فیکٹری پر منی لانڈرنگ کی سرپرستی کا الزام عائد کردیا۔ عکاظ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ مشرقی ریجن میں ایک سعودی بینک نے2مقیم غیر ملکیوں کی بابت پبلک پراسیکیوشن سے رجوع کرکے شکایت کی تھی کہ یہ دونوں 30لاکھ ریال اپنے کھاتوں میں جمع کرائے ہوئے ہیں۔ ان دونوں کے پاس ہموطن آتے اور انہیں لفافوں میں مختلف رقمیں دیکر چلے جاتے تھے۔بینک کارکنان کو اس صورتحال پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ فوراً ہی متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا۔ دونوں نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تسلیم کرلیا ہے۔ یہ دونوں ایک کمپنی اور فیکٹری کے ملازم تھے اور ان سے نسبت کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔
 

شیئر: