مقررہ حالات ہی میں گرفتاری ، تلاشی اور جیل میں ڈالنے کی اجازت ہے
ریاض.... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو وہ سعودی ہو یا غیر ملکی گرفتار کرنا یا گھر کی تلاشی لینا یا حوالات میں بند کرنا یا جیل میں ڈالنا قانوناً منع ہے۔ قانون نے بعض حالات میں گرفتاری، تلاشی ، حوالات میں بند کرنے اور جیل میں ڈالنے کی اجازت دی ہے۔ ان حالات کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ کسی بھی ملزم کو قانوناًحوالات میں بند کرنے یا جیل میں ڈالتے وقت اس بات کا لحاظ ضروری ہے کہ مقررہ مقامات پر ہی انہیں حوالات یا جیل میں رکھا جائے۔ متعلقہ حکام کو جیل یا حوالات میں رکھنے کی میعاد تحریری طور پر مقرر کرنا ہوگی۔