مختار انصاری، برجیش ،عتیق اور ببلو کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی سخت
لکھنؤ۔۔۔۔۔جیل کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ رہنے والے دبنگ رکن اسمبلی اور جرائم میں ملوث افراد کی سانسیں رک رک کر چلنے لگی ہیں۔ گزشتہ روز باغپت جیل میں منا بجرنگی کے قتل کے واقعہ کے بعدجیل انتظامیہ مستعد ہوگئی۔بی ایس پی کے رکن اسمبلی مختار انصاری لکھنؤ، غازی پور ، آگرہ ، سیتا پور ، اناؤ سمیت تہاڑ جیل میں بھی رہ چکے ہیں۔مختار کے ایک اشارے پر مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد مختار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے مختار انصاری کو لکھنؤ جیل میں رکھا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ انہیں جیل میں نہیں رکھا گیا۔وارانسی جیل میں قید ایم ایل سی برجیش سنگھ اور دیوریا جیل میں زور آور رہنما عتیق احمد اور بریلی سینٹرل جیل میں مافیا ڈان اوم پرکاش سریواستو عرف ببلو قید ہیں۔جیل میں ان کے حفاظتی انتظامات سخت اور سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔