Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو اے 5 اسمارٹ فون لانچ‎

اوپو کمپنی کی جانب سے اے 5 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.2 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 4230 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 1500 یان ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ فون کی فروخت 13 جولائی سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: