نیلم جہلم سے نیشنل گرڈ کو 726 میگاواٹ بجلی کی فراہمی
لاہور...نیلم جہلم ہائیڈرو پارو پراجیکٹ سے بجلی پیداوار بڑھ کر 726 میگاواٹ ہو گئی۔منصوبے کے تیسرے یونٹ نے بھی بجلی کی پیداوار شروع کر دی ۔اِس وقت نیلم جہلم پراجیکٹ کے 3 یونٹ یعنی یونٹ نمبر2 ،3 اور 4اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔منصوبے سے اپریل میں بجلی کی پیداوار شروع ہو ئی تھی ۔اپنے آپریشن کے بعد سے اب تک یہ نیشنل گرڈ کو 33 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کر چکا ہے ۔آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت969 میگاواٹ ہے ۔ پاور ہاوس میں4 یونٹ نصب کئے گئے ہیں۔ ہر یونٹ 242 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے ۔ منصوبہ قومی نظام کو ہر سال 5ارب یونٹ بجلی فراہم کرے گا ۔منصوبے سے سالانہ 55ارب روپے کے فوائد حاصل ہوں گے ۔