خمیس مشیط..... خمیس مشیط میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ حسن تعلق اور میاں بیوی کے درمیان حسن رفاقت اور حسن خاتمہ کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری سعید بن عثمان الغامدی کا انتقال ایسے عالم میں ہوا جبکہ وہ نماز کے بعد سربسجود تھے۔ متوفی کے پوتے کا کہنا ہے کہ دادی اماں، دادا جان کی وفات کے چند لمحوں بعد ہی انہیں اٹھانے کیلئے گئیں۔ انہوں نے اپنے خاوند کو جو سجدہ کی حالت میں تھے اٹھانے کی کوشش کی اور یہ دیکھ کر کہ وہ اپنی جان ، جان آفریں کے سپرد کرچکے ہیں خود ان کی روح بھی پرواز کرگئی۔ یہ محبت اور وفاداری کا ایسا نمونہ ہے جس کی نظیر شاذو نادر ہی ملتی ہے۔ ان کا تعلق خمیس مشیط کے السیار قریہ سے ہے ۔ دونوں کی نماز جنازہ کنگ سلمان جامع مسجد میں ادا کی گئی اور دونو ں کو ایک ساتھ ہی قبرستان لے جایاگیا۔