Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ ، پوٹین ملاقات کیلئے دستاویزات کا تبادلہ

ماسکو۔۔۔ روسی صدر ولادی میر پوٹین کے سیکرٹری اطلاعات دیمتری پسکوف نے کہا  ہے کہ روس اور امریکا دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کیلئے دستاویزات کے تبادلے میں مصروف ہیں۔ دستاویزات کا مواد مختلف مسائل پر دونوں صدور کے موقف اور موجود اختلافات اور حل طلب مسائل سے متعلق ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے بھی اس امر کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات 16 جولائی کو فن لینڈ میں ہو گی۔

شیئر: