Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین لوائی تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل

اسلام آباد...اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین اور بینکر حسین لوائی کو مزید تفتیش کیلئے کراچی سے اسلام آ باد منتقل کردیا گیا۔ تفتیشی افسرایف آئی اے کی 3 رکنی تفتیشی ٹیم مزید تفتیش کرے گی۔اہم سوالات کے جواب کے لئے حسین لوائی نے وقت مانگ لیا ۔ ایف آئی اے نے حسین لوائی کوریمانڈ مکمل ہو نے کے بعد کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین حسین لوائی کو عہدے سے برطرف بھی کردیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا تھا۔ 
مزید پڑھیں:احتساب الیکشن کے بعد ہونا چاہئیے،زرداری

شیئر: