کابل ۔۔۔ جرمنی سے ملک بدر کیے جانے والے ایک افغان مہاجر نے کابل میں خود کشی کر لی حکام نے بتایا ہے کہ 23 سالہ اس نوجوان کا تعلق صوبہ بلخ سے تھا اور اس کی لاش ایک ہوٹل کے کمرے سے ملی ۔بیان کے مطابق اس نوجوان نے خود کو پھانسی لگائی۔ گزشتہ ہفتے اسے 68 دیگر افغان شہریوں کے ساتھ وطن واپس بھیجا گیا تھا۔ ملک بدری سے قبل وہ 8 سال تک جرمنی میں مقیم تھا۔