اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بننے پر اینٹی کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور پاکستان میں چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے چین کی مثال لینی ہے ،انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز افغانستان میں جتنا قیام کریں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے ۔