ابوظبی: لندن سے بذریعہ ابوظبی پاکستان آنے والے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم کی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کی لاہور کے لیے فلائٹ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
ائرپورٹ حکام کے مطابق 90 منٹ کی تاخیر کے باعث طیارہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور رات پونے 8 بجے لاہور پہنچے گی۔
دوسری جانب پاکستان میں ان کی گرفتاری کے لیے نیب نے تیاریاں مکمل کررکھی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی اپنی سینئر قیادت کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔