دھوپ میں کام لینے والے 259 کمپنیوں کیخلاف کارروائی
ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود کے انسپکٹرز نے ریاض اور قصیم صوبوں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی پر پابندی کی 259خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ سعودی حکومت 15جون سے 15ستمبر تک کیلئے یہ پابندی عائد کئے ہوئے کہ کوئی بھی آجر کسی بھی اجیر سے دوپہر 12بجے سے لیکر شام 3بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی نہیں لے سکتا۔ وزارت محنت اس حوالے سے تمام اداروں کو دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے کے نقصانات اور نتائج سے آگاہ بھی کرچکی ہے۔ انہیں یہ بھی بتایا جاچکا ہے کہ یہ عمل پیشہ ورانہ سلامتی سے تعلق رکھنے والے حقوق کے سراسر منافی ہے۔