کریتی سینن کی جگہ بھومی پیڈنیکر
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کی جگہ فلم ”وومنیاں“میں بھومی پیڈنیکر کے نام پر غور کیا جا رہاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم ”وومنیاں “ میں کریتی سینن اور تاپسی پنو ہوں گی لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ کریتی سینن کی جگہ بھومی پیڈنیکر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ کریتی سینن فلم ”ہاﺅس فل فور، ”پانی پت “ اور ”ارجن پٹیالہ “ میں کام کریں گی۔ اس لئے امکان ہے کہ کریتی سینن فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔