Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کے بورڈنگ پاس کی اسکیننگ کرنے والا روبوٹ

واشنگٹن..... ایئرپورٹ پر بھاری بھرکم سوٹ کیس لیکر چلنا اور مسافروں کیلئے دشوار گزار ہوتا ہے لیکن اب ہالینڈ کی ایک ایئرلائن نے اس مسئلے کے حل کیلئے ایک ایسا روبوٹ ایئرپورٹ پر متعارف کرایا ہے جو نہ صرف مسافر کے بورڈنگ پاس کی اسکیننگ کریگا جبکہ گیٹ تک آپ کا سامان بھی لیجایا کریگا اس کے علاوہ جب مسافر ڈیوٹی فری شاپ پر کچھ خریداری کیلئے رکے گا تو وہ وہاں انتظار کریگا۔ اس روبوٹ کو ”کیئر ای“ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک نیلے رنگ کا روبوٹ ہے جو خود چلتا ہے۔ اسکی خاص بات یہ ہے کہ ایئرلائن نے اسے تیا ر کروایا ہے او راس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔
 
 

شیئر: