Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں تیل کی قیمتوں میں تیسرے دن بھی اضافہ

نئی دہلی.... سرکاری تحویل میں چلنے والی تیل کمپنیوں انڈین آئل ، بھار ت پیٹرولیم او رہندوستان پیٹرولیم نے مسلسل تیسرے دن بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں۔ روزانہ کی بنیاد پر صبح 6بجے قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہ بات انڈین آئل کارپوریشن کے ریٹ چارٹ سے معلوم ہوئی۔ دہلی میں پیٹرول 76.95روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 84.33روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ ناروے اور عراق کی تیل سپلائی کم ہونے کے باعث عالمی طور پر تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 

شیئر: