کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے اجلاس میں آیندہ دو ماہ کے لیے پالیسی وضع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسی کا اعلان آج پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ پالیسی بیان شام پانچ بجے اسٹیٹ بینک کے گورنرطارق باجوہ پریس کانفرنس کے دوران جاری کریں گے ۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے اجلاس میں معیشت کو درپیش کرنٹ اکاونٹ خسارے ، گرتے زرمبادلہ ذخائر، روپے کی گرتی قدر اور بڑھتی مہنگائی پر غور ہوگا جس کے بعد شرح سود کو معاشی صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔