گونگے بہروں کےلئے سعودی طالبہ کاکارنامہ
ریاض..... سعودی طالبہ نے سماعت و گویائی سے محروم افراد کےلئے ڈیجیٹل قلم ایجاد کر لیا ۔ قلم کی مدد سے مخصوص افراد کو لوگوں سے بات چیت کرنے میں آسانی ہو گی ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ھدیل العتیبی نے کہا کہ معذور افراد کےلئے کام کرنا چاہتی ہوں تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری ثابت ہو ں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ھدیل کا کہنا تھا کہ ابھی تک اسے کسی ادارے کی جانب سے اسپانسر شپ موصول نہیں ہوئی ۔