ون ڈے سیریز: ہند کو 86 رنز سے شکست
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
لندن:انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں ہند کو 86 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر322رنز بنائے۔جوئے روٹ نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 113رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہیں اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ دیگر بیٹسمینوں میں جیسن روئے 40 ، جونی بیرسٹو 38 ، کپتان این مورگن 53 اور ڈیوڈ ویلی نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 31 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ کلدیپ یادیو نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ اومیش یادو، ہردیک پانڈیا اور یوزیندر چہل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم مقررہ 50اووز میں236رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ کپتان ویرات کوہلی نے45، سریش رائنا نے 46 ، شیکھر دھون نے 36 اور دھونی نے 37 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے لیا م پلکنٹ سب سے کامیاب بولررہے انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 2، 2 وکٹیں عادل رشید اور ڈیوڈ ویلی کے حصے میں آئیں۔ معین علی اور مارک وڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔دونوں ٹیموں کے مابین17جولائی کو لیڈز کے میدان پر تیسرا اور ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلاجائے گا۔