Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف آج نیب میں پیش ہونگے

اسلام آباد... سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف توانائی منصوبوں میں مبینہ 25 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے میں پیر کو نیب میں پیش ہونگے اور جواب داخل کرائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے شہباز شریف کو توانائی کے منصوبوں میں مبینہ 25 ارب روپے کی کرپشن پر طلب کر رکھاہے۔ نیب حکام کی طرف سے ان منصوبوں میں کی جانے والی تحقیقات میں کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ۔ شہباز شریف نے پنجاب میں توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 9 کمپنیاں بنائی تھیں۔ ان کمپنیوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
 مزید پڑھیں:ایون فیلڈ فلیٹس کی ضبطگی کیلئے حکومتی کارروائی

شیئر: