Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں ایئر ہوسٹس کی خود کشی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے علاقہ حوض قاضی میں مبینہ طور پر خود کشی کا واقعہ پیش آیا۔ ایئر ہوسٹس انیسیابترا کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے شوہر مانک نے قتل کیا ہے۔ انیسیا کے بھائی کرن بترا کے مطابق واقعہ کے دن بہن نے ہم سب کو دوپہر 2بجے میسج کیا تھا کہ میری مددکرو۔اس نے مجھے کمرے میں بند کررکھا ہے ، پھر 4بجے فون آیا کہ مانک میری جان لے رہا ہے۔اسے چھوڑنا نہیں۔یہی میری موت کا ذمہ دار ہے۔ اس کے بعد اس نے میری بہن کو مکان سے نیچے دھکا دیکر جان سے مار دیا۔ میسج میں یہ بھی تحریر ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔ بترا کے مطابق اس کی بہن کا قتل کیا گیا ہے۔انیسیا کے والد فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی 2سال قبل سافٹ ویئر انجینیئر سے شادی ہوئی تھی ۔خاتون جرمن ایئرلائنز میں کام کرتی تھی ۔اس نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چھت سے چھلانگ لگادی جسے زخمی حالت میں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے مردہ قراردیدیا گیا۔پولیس نےرپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اسکول میں پائے گئے60خطرناک سانپ

 

شیئر: