پاکستان اور ہندوستان میں اپنی منفرد آواز کے حوالے سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نیا بالی وڈ گیت جاری کردیاگیا۔ یہ گیت عاطف کےساتھ گلوکارہ تلسی کمار نے گایاہے۔پانیوں سا کے عنوان سے یہ گیت نئی بالی وڈ فلم ستیامیوا جیاتی کا ہے جو جان ابراہم پر فلمایاگیاہے۔یہ فلم اگست میں ریلیز ہوگی۔