حاجیوں کی خدمت ”باعث اعزاز تمغہ“
مکہ مکرمہ...مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ”حاجی کی خدمت ہمارے لئے باعث اعزاز تمغہ“ مہم کا آغاز کردیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ چاہتی ہے کہ عازمین حج اطمینان و سکون اوریکسوئی کیساتھ عبادت میں مصروف رہیں۔ عازمین کو جملہ سہولتیں مہیا ہوں تاکہ وہ حج کے مناسک سہولت اور آسانی سے ادا کرسکیں۔