Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسکری پارک حادثہ سازش ہے‘ انتظامیہ، تحقیقات چینی ماہرین کریں گے

کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے چینی ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ ہی تیار کی جا چکی ہے جس کے مطابق حادثہ بولٹ کی جگہ سے شافٹ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ علاوہ ازیں پارک کے ٹھیکیدار نے کمشنر ہاﺅس یں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں واقعے کو سازش قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو یونیورسٹی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری پارک میں ڈسکوری رائڈ نامی جھولا گرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھولا بولٹ کی جگہ سے شافٹ ٹوٹنے کے وجہ سے گرا اور شافٹ ٹوٹنے سے جھولے کی گراریاں سلپ ہوگئیں اوراس وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب پارک کے ٹھیکے دار نے کمشنر ہاﺅس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ پارک انتظامیہ کے ذرائع کا کہناہے کہ جھولے میں20 بڑے بولٹ لگے ہوئے تھے جسے رات میں کسی وقت لوز کیا گیا ہے۔ پارک انتظامیہ کے ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھولے میں لگے بولٹ ایک سازش کے تحت ڈھیلے کیے گئے ۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پارک میں لگے جھولے چین سے درآمد کیے گئے تھے ۔ چینی ماہرین کو بھی پاکستان بلا لیا گیا ہے جو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ مل کر تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کریں گے۔
 

شیئر: