مشرف کی جماعت نے تحریک انصاف کی حمایت کردی
اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد نے رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سیاسی جماعت اے پی ایم ایل کے صدر ڈاکٹر امجد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 میں ان کے امیدوار اسد عمر اور این اے 53 میں عمران خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر امجد سے ملاقات میں عمران خان نے اپنی حمایت کرنے پر ان کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کیا۔