Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ ون ڈے سیریز جیت گیا،ہند کوشکست

لیڈز:انگلینڈ کے کپتان این مورگن اور جوئے روٹ کی ناقابل شکست 186 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔  انگلینڈ نے257رنز کا ہدف44 اوور میں 2وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ جوئے روٹ نے وننگ اسٹروک کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا بلکہ اپنی سنچری 100رنز ناٹ آوٹ بھی بنائے ۔ کپتان مورگن نے ناٹ آوٹ 88 رنز بنائے ۔ اوپنر جیمز وینس اور جونی بریسٹو نے جارحانہ کھیلتے ہوئے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بریسٹو نے 13 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد جوئے روٹ اور کپتان مورگن نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرتے ہوئے سیریز میں1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔انگلش بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے ہندوستانی بیٹسمین کھل کر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے۔ مقررہ 50 اوورز میں ہندوستانی ٹیم 8 وکٹوں پر 256 رنز ہی بنا پائی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہند کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ابتداءمیں ہند کو اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب روہت شرما 13 کے مجموعی اسکور پر صرف 2 رنز بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ شیکھر دھون جو جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے بدقسمتی سے 44 رنز کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہوئے۔ کپتان ویرات کوہلی نے نصف سنچری بناتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی نے 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں سریش رائنا نے ایک، ہردیک پانڈیا اور بھونیشور کمار نے 21 ، 21 رنز بنائے جبکہ شردھول ٹھاکر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور ڈیوڈ ویلی نے 3 ، 3 جبکہ مارک وڈ نے ا یک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ عادل رشید کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ جبکہ جوئے روٹ کو مین آف دی سیریز کااعزاز دیا گیا۔

شیئر: