سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے پر 5ہزار ریال جرمانہ
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
جمعرات 19جولائی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”مکہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے پر 5ہزار ریال اور شیشے کے مرکب تمباکو کی فروخت پر 30ہزار ریال جرمانہ مقرر
٭ قطر کے سابق وزیر داخلہ نے اپنے ملک کو دہشتگردی کی سرپرستی کے راستے پر ڈالا، امریکی رپورٹ
٭ تاوان کی رقم دینے کا دعویٰ ثابت ہوجانے پر قطر کے خلاف انسدداد دہشتگردی محاذمیں شامل عرب ممالک کے موقف کی تصدیق ہوگئی
٭ سعودی عرب اور کویت نے رابطہ کونسل کے معاہدے پردستخط کردیئے
٭ سرکاری ادارے دستاویزات تلف کرنے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو نہ دیں، سعودی حکومت کا انتباہ
٭ مدینہ منورہ کے ٹریفک اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کو قید اور کوڑو ںکی سزا
٭ 60روز کے اندر اسمارٹ بجلی میٹرز نصب کردیئے جائیں گے، بجلی کمپنی
٭ سماجی کفالت کی رقم زیر تعلیم لڑکے کو 26برس کی عمر اور بیٹی کو شادی یا ملازمت ملنے تک دیتے رہنے کافیصلہ
٭ اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے والے سعودیوں کی بیگمات کو بیرون ملک اسکولوں میں ملازمت ترجیحی بنیادوںپر دینے کا فیصلہ
٭ مکہ کی شاہراہیں مملکت کی مصروف ترین ، طائف ٹرکوں کی بھرمار کے سلسلے میں مملکت بھرمیں اول
٭٭٭٭٭٭٭٭