کھاتہ داروں کو دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے بینکو ں کے ضروری مشورے
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
ریاض.....سعودی بینکوں نے بینکوں سے کارروائی کراتے وقت دھوکہ بازوں کے چکر سے بچنے کیلئے کھاتے داروں کو خصوصی مشورے جاری کر دیئے۔ ٹوئٹر کے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی گئی کہ بینک امور سے متعلق لوگو دیکھے بغیر فارم نہ بھرا جائے۔ اسی طرح کریڈٹ کارڈ کیلئے اکاﺅنٹ کا معائنہ کراتے وقت چوکس رہا جائے۔ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت نمبر درج کرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں تا کہ موقع پر موجود کوئی دوسرا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ سفر سے واپسی پر بینک کارڈ کا خفیہ نمبر تبدیل کر لیا جائے۔ کرنسی کیش کرانے کیلئے رجسٹرڈ مراکز اور بینکوں سے ہی رجوع کیا جائے۔ سفر کرتے وقت بینکوں سے رابطے کیلئے ایمرجنسی نمبر اپنے ہمراہ رکھا جائے۔ بیرون مملکت اپنا موبائل کھلا رکھا جائے ۔ کسی بھی مشکوک کارروائی کی بابت ایس ایم ایس ملنے پر پہلی فرصت میں بینک کو مطلع کر دیا جائے۔