Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: حادثے کے باوجود پارکوں کا معاینہ نہیں کیا جا سکا

کراچی:  شہر قائد میں پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں واقع عسکری پارک میں حادثہ پیش آنے کے بعد سے تاحال شہر کے دیگر پارک کسی بھی قسم کے معاینے سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ کے بعدسندھ حکومت نے جھولوں کے معاینے کے لیے پارک 3 روز کے لیے بند کیے تھے لیکن اس کے باوجود کراچی کے کسی پارک میں جھولوں کا معاینہ نہیں کیا جاسکا ہے ۔
کمشنرکراچی صالح فاروقی کے مطابق چڑیاگھر، الہ دین اور سفاری پارک میں جھولے کے ایم سی جبکہ سندباد پارک کے جھولے کے ڈی اے کے زیر انتظام ہیں۔ صالح فاروقی کا کہنا ہے کہ جھولوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کل تک اپنی رپورٹ تیار کر لے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی

شیئر: