ابوظبی۔۔۔۔چینی صدرمتحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچ گئے۔ یہ 29برس میں کسی چینی صدر کا پہلا دورہ امارات ہے۔ امارات کے قائدین اور عہدیداروں نے واضح کیا کہ ان کا ملک ہر پہلو سے چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئے چینی صدر کا خیر مقدم کریگا۔ چینی صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی دعوت پر امارات پہنچے۔