Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں پرتشدد واقعات، واٹس ایپ ذمہ دار ہے؟

    نئی دہلی -- -  -جھوٹی خبروں کے ذریعے پر تشدد واقعات میں اضافے پر ہندنے واٹس ایپ کو دوسری وارننگ جاری کردی۔  حکام نے واٹس ایپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے  ہندمیں جھوٹی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئےٹھوس اقدامات نہ کئے  تو اس کے خلاف  قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا  ہے کہ فارورڈ مسیج کی حد 5 تک محدود کرنے سے متعلق ایک ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس کے بعداسے ہر صارف پر لاگو کیا جائیگا اور کوئیک فارورڈ  مسیج کا بٹن بھی ہٹادیا جائیگا۔ گزشتہ 2ماہ کے اندر اندر20 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے اور اس کی بنیادی وجہ وہ افواہیں ہیں جو اسمارٹ فونز کے ذریعے پھیلائی گئیں۔ یہ افواہیں بچوں کو اغوا کرنے، چوروں اور   زیادتی کرنے والے گروپوں سے متعلق ہیں۔ہند میں مشتعل ہجوم کی طرف سے عمومی طور پر ایسے اجنبیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کا تعلق کسی دوسرے علاقے سے ہوتا ہے۔ جب تک سیکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں، تب تک مشتعل ہجوم پکڑے جانے والے مشتبہ افراد کو بے دردی سے مار پیٹ کر ہلاک یا زخمی کر چکے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بابری مسجدکیس: ہنگامہ برپا کرنیوالے وکلاء کو عدالت نے باہر نکال دیا

شیئر: