بحرین نے قطر پر اپنے خلاف فرضی اکاﺅنٹ منظم کرنے کا الزام عائد کردیا
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
اتوار 22جولائی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ ترکی نے شامی علاقے ادلب کو بچانے کیلئے روس کو وائٹ پیپر پیش کردیا، روسی طیاروں نے الغوطا کے باشندوں کو فرانسیسی امدادی سامان منتقل کیا
٭ بحرین نے قطر پر اپنے خلاف فرضی اکاﺅنٹ منظم کرنے کا الزام عائد کردیا
٭ ایران کے مذہبی پیشوا خامنہ ای نے ہرمز کے حوالے سے روحانی کی دھمکی کی سرپرستی کردی۔
٭ الفتح تحریک نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت سے متعلق مصری تجاویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
٭ ارکان پارلیمنٹ کے لئے مراعات کے قانون پر عراقی عوام آگ بگولا
٭ افریقہ سے امریکہ کی پسپائی پر چین نے دلچسپی بڑھا دی، افریقی ممالک میں بیلٹ اینڈ روڈ کی مارکیٹنگ شروع کردی گئی
٭ 48برس کے بعد ام کلثوم کے گانے ایک بار پھر بعلبک کی فضاﺅں میں گونجنے لگے
٭ خالد بن سلمان نے دہشتگردی میں ایرانی حکمرانوں کے ملوث ہونے کے تاریخی واقعات دہرا دیئے
٭ اسرائیل نے زبردست حملوں کے بعد غزہ کے حالات کو پرسکون بنانے کا فیصلہ کرلیا
٭ عرب پارلیمانی تنظیم نے مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی موقف کو خراج تحسین پیش کیا
٭٭٭٭٭٭٭