پاکستانی قونصلر ٹیموں کا دورہ طائف و مدینہ منورہ
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
جدہ.... پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی ایک قونصلر ٹیم جمعہ 27 جولائی اور ہفتہ 28 جولائی کو مدینہ منورہ جائے گی اور وہاں پاکستانی تارکین وطن کو قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ یہ ٹیم پاکستان ہاﺅس مدینہ منورہ میں دفتر قائم کرے گی جس کا ٹیلی فون نمبر 014-8250782 ہے۔ ٹیم جمعہ کو صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 11 بجے اور پھر 2 بجے سے ساڑھے 4 بجے شام تک فرائض انجام دیگی۔ ہفتہ کو صبح ساڑھے 8 بجے سے 11 بجے تک کام کرے گی۔ ایک اور ٹیم جمعہ 27 جولائی کو طائف جاکر قونصلر خدمات انجام دے گی۔ یہ ٹیم پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ اسکا ٹیلیفون نمبر 012-7341721 ہے۔ ٹیم جمعہ کو ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 11 بجے اور پھر 2 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک فرائض انجام دیگی۔