Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیادت کی تبدیلی کا وقت آگیا،فضل الرحمان

بٹ خیلہ...متحدہ مجلس عمل پاکستان کے صدر و جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پشتون بیلٹ میں مذہب کی جڑیں اکھاڑنے کے لئے پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا۔کوئی غیرت مند پشتون پی ٹی آئی کا جھنڈا نہیں اٹھاسکتا۔ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کا وقت آگیا۔جمہوریت سے بات شروع کر کے جمہوریت پر ختم کرنے والی پیپلز پارٹی نے شیخ مجیب الرحمن کی اکثریت کا انکار کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان دو لخت ہوگیا۔جب بنگال بنگلہ دیش بن گیا تو ذوالفقار علی بھٹو نے کہاکہ شکر ہے پاکستان بچ گیا۔، ذوالفقار بھٹو نے ہی کہاتھاکہ ادھر ہم ادھر تم۔ یہ تھا پیپلز پارٹی کی جمہوریت کا آغاز۔ آج وہ کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کی سازش کو ہم نے ناکام بنایا۔انہوںنے کہاکہ عوام کے ووٹ سے قیادت ، حکومت اور نظام بدلے گا۔ عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت کا ادراک ہوناچاہیے۔جب مذہب بیزار قوتیں پاکستان کی پارلیمنٹ پر قابض تھیں جو کہتی تھیں کہ ہم دنیا کے سامنے نرم اسلام پیش کر رہے ہیں۔علما شدت اور تشدد پسند ہیں ۔ دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ دو نظریات اور تہذیبوں کی جنگ ہے۔آئین پاکستان کی بالادستی چاہتے ہیں۔پاکستان کے آئین میں ہے کہ پاکستان میں حاکمیت اعلی اللہ تعالی کی ہوگی۔ ریاست کا مذہب اسلام ہوگا ۔ پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنے گا۔جب ہم نے کہاکہ قانون سازی قرآن و سنت کے مطابق ہونی چاہیے۔پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے کچھ لوگوں نے کہاکہ قرآن و سنت قانون سازی کی بنیاد نہیں ، قانون سازی کی بنیاد ہماری خواہشات ہیں جو معاشرہ چاہے گا وہ حلال اور جو معاشرہ نہیں چاہے گا وہ حرام ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:اب بیٹنگ کی باری ہے ،فاروق ستار

شیئر: