پاک،افغان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کا اجلاس
اسلام آباد...پاکستان اور افغانستان نے پانچویں ورکنگ گروپس میں رابطہ کاری بہتر بنانے اور ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔ 5 ورکنگ گروپس تشکیل د ئیے گئے ۔ پاک،افغان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کا اجلاس کابل میں ہو ا ۔سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔وفد میں وزارت خارجہ و داخلہ، کامرس، ایف بی آر ،ریلوے، مواصلات،سیفران، انٹیلی جنس اور فوجی حکام شامل تھے،اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغان ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے افغان وفد کی قیادت کی۔ ایکشن پلان دونوں ممالک کواداروں کی سطح پربات چیت کیلئے فورم مہیاکرتاہے۔ علاقائی امن و سلامتی اور افغان مہاجرین کی واپسی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکنگ گروپس میں رابطہ کاری بہتربنانے اور ایکشن پلان پرعمل کرنے پراتفاق کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔