کسی نئی موبائل کمپنی کو لائسنس نہیں دیا گیا
ریاض ...انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ کے گورنر عبدالعزیز الرویس نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں کسی نئی مواصلاتی کمپنی کو اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ الرویس نے سی این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ بورڈ مارکیٹ کی ضرورتوں کا مسلسل جائزہ لیتا رہتا ہے۔ اسی کے تناظر میں اجازت نامے جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سعودی مواصلاتی کمپنیوں کے خلاف شکایات میں کمی واقع ہوئی ہے۔