43مزید تاریخی مقامات کا اندراج
ریاض ....محکمہ سیاحت و قومی ورثہ نے 2018ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں مزید43تاریخی مقامات کا اندراج کیا۔ ان میں (26) کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن سے ہے۔ الحفیرہ (طائف)، العبیساءاور الجابریہ (الجموم) قابل ذکر ہیں۔ (9مقامات عسیر ریجن، 7مقامات مدینہ منورہ اور ایک مقام کا تعلق تبوک سے ہے۔ 32مقامات کا اندراج پہلی سہ ماہی کے دوران ہوا تھا۔