Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے علاج کےلئے صدر کا نگراں وزیرا عظم کو فون

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے نگراں وزیر اعظم کو فون کرکے اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو ٹیلی فون کیا جس میں انہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق گفتگو ہوئی۔ صدر ممنون حسین نے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ آج پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معاینہ بھی کیا ہے ۔
 
 

شیئر: